مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کا شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکمکویت کی حکومت نے امریکی اشاروں پر شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کویت کی حکومت نے شمالی کوریا کے سفیر سو شانگ سک سمیت 5 سفارت کاروں کو ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ کویت نے یہ اقدام امریکہ کے اشارے پر کیا تاکہ شمالی کوریا کی ترسیلات زر کو کم کیا جاسکے جس سے وہ اپنے ایٹمی پروگرام کے اخراجات پورے کرتا ہے۔ کویت نے شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو بھی کم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارتکاروں کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں اب شمالی کوریا کے سفارت خانے میں صرف 4 سفارت کار باقی رہ جائیں گے جن میں سے ایک ناظم الامور ہوگا۔ واضح رہے کہ دو ہفتے پہلے ہی امیر کویت صباح الاحمد الصباح امریکا کا دورہ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کرکے واپس لوٹے ہیں۔ بعدازاں کویت میں امریکی سفارت خانے نے شمالی کوریا اور دیگر مسائل پر کویت اور امریکہ کو ایک دوسرے کا سچا دوست قرار دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق خلیج عرب ریاستوں کے ڈکٹیٹر بادشاہوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں کا ساتھ دیا ہے۔
کویت کی حکومت نے امریکی اشاروں پر شمالی کوریا کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1875335
آپ کا تبصرہ